20 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:50
کراچی،ملیر میمن گوٹھ میں فیکٹری کی چھت دھماکے سے گرنے سے 3افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے ملیرمیمن گوٹھ میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 3افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی چھت دھماکے کے بعد گری، فیکٹری میں پٹاخے بنائے جارہے تھے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ریسکیوٹیموں نے امدادی سرگرمیاں شروع کرکے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتا ل منتقل کردیا ہے۔
۔