تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:50

پرائیوٹ ممبران کا آج کا اجلاس غیر قانونی تھا، ترجمان پیمرا

جیو نیوز - اسلام آباد…پیمرا کے 12میں سے5ممبران کے اجلاس کے حوالے سے پیمرا کے ترجمان نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ پیمرا اتھارٹی کا آج کا اجلاس غیر قانونی تھا۔ پیمرا نے آج کے اجلاس اور پرائیویٹ ممبران کے فیصلے سے لاتعلقی کا بھی اظہار کر دیا ہے۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پیمرا کے رولز 2009ء کے رول 3اور 4کے تحت کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا، پرائیویٹ ممبران اپنے طور پر اجلاس نہیں بلاسکتے، آج کے پرائیویٹ ممبران کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پیمرا اتھارٹی کا اجلاس وزارت قانون کی رائے ملنے کے بعد ہی بلایا جا سکتا ہے، یہ فیصلہ پیمرا اتھارٹی کے 9مئی کے اجلاس میں ہی کیا جا چکا ہے۔قبل ازیں اسلام آباد میں پیمرا کے پرائیویٹ ممبرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں 12میں سے 5اراکین نے شرکت کی جن میں اسرارعباسی، میاں شمس، شمع پروین مگسی، زیباحسن اور فریحہ افتخار شامل ہیں۔ جس میں جیونیوز، جیوتیز اور جیوانٹرٹینمنٹ کے لائسنس منسوخ اور دفاتر سیل کرنے کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں پیمرا کے پرائیویٹ ممبران نے فیصلہ کیا کہ جیو نیوز، جیو تیز اور جیو انٹرٹینمنٹ کے لائسنس منسوخ کیے جاتے ہیں۔ میاں شمس کا کہنا تھا کہ لیگل فارمیلیٹی پوری نہیں ہوئی اس لیے یہ سفارشات سی اوسی کوبھیج دی ہیں،سی اوسی کوہدایت کی ہے کہ 28مئی سے پہلے اپنی سفارشات واپس بھجوا دیں، افواج پاکستان خصوصاً آئی ایس آئی، خصوصاً ڈی جی آئی ایس آئی نے برداشت کا مظاہرہ کیا، قانونی طریقہ اپناتے ہوئے پیمرا کو درخواست دی اور فیصلے کا انتظار کیا۔اس موقع پر اسرار عباسی کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں جیو نیوز کا معاملہ ایجنڈا نمبر ون تھا، جیو کے پاس 5لائسنس ہیں، جیونیوز پر چلنے والا میٹریل جیو تیز پر چلا تھا اس لیے جیو تیز کا لائسنس منسوخ کیا گیا۔ اسرارعباسی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، آصف زرداری اور بلاول میرے لیڈر ہیں، جیو پر فارن فنڈنگ لینے اور اینٹی اسٹیٹ جیسے الزمات ہیں۔ پرائیویٹ ممبران کا کہنا تھا کہ 28مئی کو اجلاس میں تینوں چینلز کی منسوخی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.