تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:19

عمران خان طالبان خان کے بعد اب اسٹیبلشمنٹ خان بن گئے،رانا ثناء اللہ

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے وزیرِقانون رانا ثناء اللہ نے آج عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان شارٹ کٹ کے چکر میں فرقہ وارانہ تنظیموں سے مدد لے رہے ہیں ، پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون و بلدیات نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اورکہا عمران خان شارٹ کٹ کے چکر میں فرقہ وارانہ تنظیموں سے بھی مدد لے رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کے تمام قومی ادارے جمہوریت اور آئین پر یقین رکھتے ہیں، اپوزیشن والے صرف تماشا لگانا چاہتے ہیں، شیخ رشید نے ہمیشہ آمریت کی نوکری کی، یہ لوگ اسی طرح خوار ہوتے رہیں گے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا ہاوٴسز کی لڑائی ختم ہونی چاہیے، حکومت یہ تنازع ختم کرنا چاہتی ہے، کچھ میڈیا ہاوٴسز گروہی اور کاروباری مقاصد کیلئے مذہب کو استعمال کر کے اشتعال بڑھا رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے صحافتی تنظیموں سے بھی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.