تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:40

بھارت کے نامزد وزیراعظم نریندرمودی کو دورہ پاکستان کی دعوت

جیو نیوز - اسلام آباد…پاکستان نے بھارت کے آئندہ وزیراعظم نریندرمودی کو امن مذاکرات کے لئے دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے۔ایک امریکی جریدے نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ذرائع سے نام نہ ظاہرکرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے نریندرمودی کو ٹیلے فون کیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے نریندرمودی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی دو روز قبل ایک تقریب میں بھارت سے اچھے تعلقات رکھنے کا اظہار کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.