تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:40

پیمرامیں اے آر وائی اور مبشر لقمان کے خلاف شکایت کی سماعت

جیو نیوز - اسلام آباد…پیمرا کے لیگل ونگ نے عدلیہ مخالف پروگرام چلانے پر مبشر لقمان اور اے آر وائی کے خلاف شکایت پیمرا کے کونسل آف کمپلینٹس کو بھجوا دی ہے۔پیمرا ہیڈ کوارٹر اسلام آبادمیں اے آر وائی اور اس کے اینکر مبشر لقمان کے خلاف شکایت کی سماعت پیمرا کے لیگل ونگ کے انچارج زاہد ملک نے کی۔ چوہدری محمد اکرم ایڈووکیٹ کی درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شکایت میں تبدیل کر کہ پیمرا کو بھجوایا تھا،اس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مبشر لقمان نے6 مئی 2014 کو پروگرام”کھرا سچ“ میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری، عدلیہ اور عدالتی فیصلوں کو تضحیک کا نشانہ بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.