21 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:50
لاہور:والٹن میں نجی بینک کے لاکر سے غیر ملکی کرنسی اور زیورات چوری
جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے والٹن میں واقع ایک نجی بینک کے لاکر سے غیر ملکی کرنسی اور زیورات چوری ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک شہری نے درخواست دی ہے کہ بینک کے لاکر سے میرے 2800 پاوٴنڈز اور 40 تولے کے زیورات چوری ہوئے ہیں ۔پولیس نے لاکر چوری کی درخواست پر تحقیقات شروع کردی ہے۔