21 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:20
کراچی کے بیشتر علاقوں میں بھی ناظرین جیو کی نشریات سے محروم
جیو نیوز - کراچی …ملک کے دیگر شہروں کی طرح شہر کراچی کے بیشتر علاقوں میں بھی ناظرین جیو نیٹ ورک کی نشریات نہیں دیکھ پارہے۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں جیو نیٹ ورک کی نشریات بند کردی گئی ہے جس کے باعث ناظرین اپنے پسندیدہ چینل دیکھنے سے محروم ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انہوں نے اپنے علاقے کے کیبل آپریٹر سے شکایت بھی کی لیکن انہیں اس کا خاطر خواہ جواب نہیں مل سکا۔24 گھنٹے عوام کو باخبر رکھنے والے جیو نیوز کی بندش کے باعث شہری ملکی اور شہر کی خبروں سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیو کو فوری بحال کیا جائے۔عوام کی آواز بلند کرنے اور سچ کا ہمیشہ ساتھ دینے والے جیو نیٹ ورک نے لوگوں کے دلوں میں اپنا مقام بناکر انہیں اپنا عادی بنالیا اور آج یہ چینل پاکستان کی عوام کا فیملی ممبر ہے تب ہی تو آج سب کہہ رہے ہیں، جیو کو جینے دو۔