تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:0

اپوزیشن نے تحفظ پاکستان بل میں ترامیم کیلئے تجاویز کا مسودہ تیارکرلیا

جیو نیوز - اسلام آباد… اپوزیشن نے تحفظ پاکستان بل میں ترامیم کیلئے تجاویزکامسودہ تیارکرلیا۔اعتزازاحسن کہتے ہیں کہ ترامیم کی تجاویزکااعلان جمعے کوکریں گے۔ سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن نے تحفظ پاکستان بل میں ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ اگر کوئی اہلکار کسی کو شک کی بنیاد پر گولی ماردے تو معاملے کی عدالتی تحقیقات ہوں گی، مشکوک شخص کو90دن کی بجائے عدالت کی مرضی سے 45دن زیر حراست رکھا جا سکے گا۔ تحفظ پاکستان بل میں ترامیم تجویز کرنے کے لیے سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس اعتزاز احسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ایک ترمیم یہ تجویز کی ہے کہ اگر کوئی اہلکار شک کی بنیاد پر کسی کو گولی ماردے تو معاملے کی مشترکا تحقیقاتی ٹیم سے نہیں بلکہ عدالتی تحقیقات ہوں گی۔ عدالتی تحقیقات سیشن جج یا اس سے اوپر کا کوئی جج کرسکے گا۔ ایک اور مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شک کی بنیاد پر کسی کو90دن کی بجائے زیادہ سے زیادہ 45دن زیر حراست رکھا جا سکے گا، مشکوک شخص کوپہلے 24 گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کرنا ہو گا اور پھر عدالت سے پندرہ، پندرہ روز کی حراست کے لیے مزید دو بار توسیع لی جا سکے گی۔سینیٹر اعتزاز احسن نے جیو نیوز کو بتایا کہ تحفظ پاکستان بل میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے،جس کا باقاعدہ اعلان جمعہ کو کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.