21 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:19
پیمراکونسل آف کمپلینٹس کراچی کے3ارکان کاکل کی کارروائی سے اظہار لاتعلقی
جیو نیوز - کراچی …پیمراکونسل آف کمپلینٹس کراچی کے3ارکان کاکل کی کارروائی سے اظہار لاتعلقی کردیا۔ذرائع کے مطابق کونسل آف کمپلینٹس کے اراکین کا کراچی میں ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔تینوں اراکین شیماکرمانی، طلعت حسین اورمسزقاضی اسدکاکونسل نے رکنیت سے مستعفی ہونی کا عندیہ دے دیا۔اجلاس میں تینوں اراکین نے جیوکے لائسنس کی منسوخی کی سفارش سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس کے دوران اہم شخصیت نے تینوں اراکین سے رابطہ بھی کیا ہے۔