22 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:20
نوازشریف کا دورہ بھارت ابھی طے نہیں کیا گیا، دفتر خارجہ
جیو نیوز - اسلام آباد…امریکا نے نامزد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ حامد کرزئی اس تقریب کیلیے دلی جانے کو تیار ہیں جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ابھی نواز شریف کا دورہ بھارت طے نہیں کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کو مودی کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔تاہم ابھی وزیراعظم نوازشریف کا دورہ بھارت طے نہیں کیا گیا۔ اس بارے میں قیاس آرائیاں قبل ازوقت ہیں۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ 26 مئی کو ہونے والی تقریب میں امریکا کا کوئی نمائندہ شرکت نہیں کرے گا،تاہم افغان صدر حامدکرزئی، نریندر مودی کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلیے تیار ہیں۔