تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:0

ملک میں بجلی کا شارٹ فال2ہزار300میگاواٹ ہو گیا

جیو نیوز - اسلام آباد…ملک میں بجلی کا شارٹ فال2ہزار300میگاواٹ ہو گیا۔وِنڈ انرجی سے20میگاواٹ بجلی مل رہی ہے،جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شیڈول کیمطابق4سے6گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں۔ترجمان این ٹی ڈی سی کیمطابق ملک میں بجلی کی پیداوار12ہزار900میگاواٹ اورطلب15ہزار200میگاواٹ ہے۔ہائیڈل کے ذریعے4ہزار700میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔تھرمل کا بجلی کی پیداوار میں حصہ1ہزار770میگاواٹ ،آئی پی پیز کا6ہزار430میگاواٹ اورونڈ انرجی کا حصہ20میگاواٹ ہے۔ترجمان کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شیڈول کے مطابق4سے6گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.