22 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:10
معاملہ جیو کا نہیں جمہوری معاشرے میں آزادی اظہار رائے کا ہے ، پرویز رشید
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ معاملہ جیو کا نہیں جمہوری معاشرے میں آزادی اظہار رائے کا ہے۔پرویز رشید نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ سینئر اینکرحامدمیر کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ جیو یا کسی سے بھی غلطی ہوئی ہے، لیکن چینل بند نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جیو نے معافی مانگی تو معافی کو قبول کرلینا چاہئے، جن کی دل آزاری ہوئی اس کا مداوا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اور بھی بڑے مسائل ہیں، لہٰذا جیو اور جینے دو۔