تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:20

کراچی:جیو کی بندش کے خلاف پیمرا کے دفتر کے سامنے صحافیوں کا احتجاج

جیو نیوز - کراچی…کراچی جیو کی بندش کے خلاف پیمرا کے دفتر کے سامنے صحافیوں نے احتجاج کیا ہے۔مظاہرے میں مختلف صحافی تنظیموں، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یوجے) کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔صحافیوں نے جیو کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے سے صحافی تنظیموں کے رہ نماوٴں نے خطاب بھی کیا۔اس موقع پر کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی کا کہنا تھا کہ جیو کی نشریات فوری بحال کی جائے،کسی چینل یا اخبار کو بند ہونے نہیں دیں گے۔کے یو جے کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کسی چینل اور اخبار کی بندش قبول نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.