22 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:50
پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کا احتجاج، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
جیو نیوز - لاہور…پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں اورنعرے بازی شروع کردی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے تحریک التوائے کار پیش کرنا چاہی۔ قائم مقام اسپیکر کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔وہ اسپیکر ڈائس کے سامنے پہنچے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں۔ اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران ایوان نے تین بل پاس کرلئے جن میں لائیوسٹاک بریڈنگ،ترمیم سول سرونٹس پنجاب اورترمیم کارکردگی نظم وضبط اور جواب دہی ملازمین شامل ہیں۔اپوزیشن کیاحتجا ج کے دوران ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح نوبجے تک ملتوی کردیاگیا۔