تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:20

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 4 افراد جان سے گئے

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں دہشت گردی نہ رک سکی،فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو سگے بھائیوں اور ایک لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت چار افرادکو قتل کردیا گیا۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں رکشے پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہوسکے۔ مقتولین کی شناخت ذوالفقار اور شاکر کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں سگے بھائی تھے۔ لیاری کے علاقے دبئی چوک کے قریب مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر محمد اسلم نامی شخص کو قتل کردیا ،مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں،جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں،مقتولہ نسیم منیر لیڈی ہیلتھ ورکر تھیں۔لیڈی ہیلتھ ورکرز نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد خسرہ مہم کا بائیکاٹ نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.