23 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:10
مری میں اپنے2بھانجوں کو قتل کرنے والا شخص گرفتار
جیو نیوز - اسلام آباد…مری میں اپنے دوبھانجوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والے شخص کو ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں سے گرفتار کرلیا گیا۔ 14 اپریل کو ندیم نامی شخص اپنے رشتے کے تین بھانجوں کو سیرکرانے کے لیے ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں سے مری لے گیا تھا جہاں اس نے تینوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹ دیے اور فرار ہوگیا۔اسلام آباد پولیس کو 11 سالہ مہر علی اور 4 سالہ قادر کی لاشیں اسلام آباد کے جنگل سے ملیں جبکہ سات سالہ زین شدید زخمی حالت میں ملا تھا۔اطلاع ملنے پرجمعرات کے دن پولیس نے حویلیاں میں ملزم ندیم کے گھر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرلیا۔مقتول بچوں کے نانا کا کہنا تھا کہ ملزم ندیم کی بچوں سے کوئی دشمنی نہیں تھی ،وہ اکثربچوں کو سیرکے لیے اپنے ساتھ لے جایاکرتاتھا۔ پولیس کے مطابق ملزم ندیم کو آج صبح حویلیاں سے ایبٹ آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔