تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:20

پیپلزپارٹی آزادی اظہار پرکسی قد غن کی قائل نہیں؛ خورشید شاہ

جیو نیوز - اسلام آباد… قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں آزادی اظہار پرکسی قد غن کی قائل نہیں، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ سید خورشید شاہ اسلام آباد میں جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر کے گھر گئے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ حامد میر کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں آزادی اظہار کے خلاف کسی قدغن کی قائل نہیں، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ ان کاکہناتھا کہ میڈیا کے درمیان لڑائی جمہوریت اور صحافت کے لیے نقصان دہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.