23 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:30
لاہور: ایف آئی اے کا کتابوں کے گودام پر چھاپا
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں بلال گنج کے علاقے میں ایف آئی اے نے کتابوں کے گودام پر چھاپا مارا ہے۔ پولیس کے مطابق چھاپے میں 50 ہزار سے زائد غیر ملکی کتابیں برآمد کرلی گئی ہیں، چھاپاکاپی رائٹس آرڈیننس کی خلاف ورزی پرماراگیا۔ پولیس کے مطابق غیرقانونی طور پر شائع کی گئیں لاکھوں روپے کی کتابیں برآمد کرکے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔