23 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:0
میر علی میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی، 5شدت پسندہلاک
جیو نیوز - شمالی وزیرستان…میرعلی کے علاقے دیگان میں سیکیورٹی فورسزکی شدت پسندوں کیخلاف کارروائی میں 5شدت پسندہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پرگولہ باری اورگن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی۔ تمام علاقوں میں تیسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔