23 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:40
یونیورسٹی آف گجرات سیالکوٹ کیمپس: طلبا کا جیو کے دفترکادورہ،یکجہتی کا اظہار
جیو نیوز - لاہور…یو نیورسٹی آف گجرات سیالکوٹ کیمپس کے طلبا جیو کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لاہور میں جیو کے دفتر پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو نے تعلیم پھیلانے کے لئے بہت کردار ادا کیا۔ ادارے پر پابندی کسی صورت قبول نہیں۔یونیورسٹی آف گجرات سیالکوٹ کیمپس کے طلبا نے لاہور میں جیو نیوز کے دفتر کا دورہ کیا۔ بیورو چیف خاور نعیم ہاشمی سے ملاقات کی اور جیو کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ طلباو طالبات کا کہنا تھا کہ کئی روز سے ان کے علاقے میں جیو چینل نہیں آرہا ، بندش کے باعث وہ سچی خبروں سے محروم ہیں۔طلباو طالبات کے وفد نے جیو کے سینئر اینکر پرسن سہیل وڑائچ سے بھی ملاقات کی اور آٹوگراف لیا۔