تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:0

خیبر پختونخوا: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا سروس اسٹرکچر میں بہتری کیلئے احتجاج

جیو نیوز - پشاور… خیبر پختون خوا میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال آج نویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختون خوا کی کال پر پشاور کے تین بڑے تدریسی اسپتالوں لیڈی ریڈنگ، خیبرٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلکس سمیت مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کو 9 دن ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے سروس اسٹرکچر دینے اور غیرمستقل ڈاکٹروں کو مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات کیے ہیں۔اسپتالوں میں او پی ڈیز، وارڈز اور دیگر شعبہ جات میں سروسز بند ہیں۔ تاہم ایمرجنسی میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ہڑتال سے مریضوں اور ان کے رشتے داروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں نے شیرشاہ سوری پل کے قریب احتجاجی کیمپ بھی لگارکھا ہے ہے۔ ینگ ڈاکٹروں کے وفد کی آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات ہوگی، جس میں ڈاکٹروں کے مطالبات پر بات کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.