23 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:0
پیمرا نے کیبل پر جیو ٹی وی کی پوزیشن تبدیل کرنے کو غیر قانونی قرار دیدیا
جیو نیوز - اسلام آباد…پیمرا نے کیبل پر جیوٹی وی کی پوزیشن تبدیل کرنے کوغیرقانونی قراردیدیا،جبکہ قابل اعتراض مواد بار بار نشر کرنے کی عوامی شکایات پر اے آر وائی ، ایکسپریس نیوز اور دنیا ٹی وی کی انتظامیہ کو طلب کرلیا ہے۔ پیمرا کے ترجمان نے کہاہے کہ کیبل آپریٹرزکی طرف سے چینلزکی بندش اورپوزیشن تبدیل کرناپیمراقوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس پر پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب پیمرا کی شکایت کونسل سندھ نے بار بار قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر اے آر وائی ، دنیا اور ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ کو طلب کرلیا ہے ۔ پیمرا ترجمان کا کہناہے کہ ان چینلز کی طلبی کا فیصلہ عوامی شکایات پر کیا گیا ہے۔