23 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:10
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
جیو نیوز - اسلام آباد… ملک کے کچھ علاقوں میں بارش نے موسم کو قدرے بہتر کردیا ہے،لیکن کچھ شہروں میں گرمی برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ پنجاب میں چنیوٹ شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی میں کچھ کمی ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج برقرار ہے جبکہ بلوچستان کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ ادھر خیبر پختونخوا میں شانگلہ سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم آج بھی ابر آلود ہے۔مالاکنڈ ایجنسی میں بارش کے بعد آج ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم خوشگوار ہے۔