تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:50

عمران خان ایک سال سے انتخابات کا رونا رورہے ہیں ، رانا ثنا اللہ

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سال سے انتخابات کا رونا رورہے ہیں۔وہ خوابوں کے پییچھے بھاگنا چھوڑ دیں ، اور اگر عمران خان سائے کے پیچھے ہی بھاگتے رہنا چاہتے ہیں تو اس کا ان کے پاس کوئی علاج نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس سڑکوں پر دھرنا دینے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔اب لوگ عمران خان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔انہیں بھی چاہیے کہ وہ حقیقت پسند بنیں اور نارروال کے ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ لیں۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وہ عمران خان کو دو ہزار اٹھارہ میں بھی پنجاب میں شکست دیں گے۔عمران خان بیس کروڑ روپے خرچ کرکے فیصل آباد میں تماشا لگاکرہے ہیں۔وہ عمران خان کے لیے صرف دعا ہی کرسکتے ہیں ۔رانا ثنا اللہ کا کہناتھاکہ بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں نواز شریف کی روانگی کا فیصلہ دفترخارجہ کرے گا لیکن وہ سجھتے ہیں کہ تقریب میں نواز شریف کی شرکت میں کوئی حرج نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.