23 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:30
پشاور : لاپتہ شخص کے کیس میں سابق ایس ایچ او کو 3 سال قید کی سزا
جیو نیوز - پشاور…پشاورکے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لاپتہ شخص کیس میں سابق ایس ایچ اوارشد خان کو تین سال کی قید کی سزا سنادی۔ سابق ایس ایچ او ارشد خان پر دوران ڈیوٹی 2009 میں خیرالرحمان نامی شخص کو لاپتہ کرانے کا الزام تھا جسے جوڈیشل مجسٹریٹ ظفراللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد سابق ایس ایچ او ارشد خان کو تین سال قید کی سزا سنادی۔ ایس ایچ او کے خلاف خیرالرحمان کی بیٹی نے مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست دے رکھی تھی اور ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج تھا۔