تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:20

کوئی دباؤ نہیں، ایمان ہے عدلیہ کی کوئی بے توقیری نہیں کرسکتا،جسٹس جواد

جیو نیوز - اسلام آباد…جیوکے خلاف منفی،جھوٹا،شرانگیز پروپیگنڈا اورنشریات کی بحالی کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اس کیس کے بارے میں کوئی دباؤ نہیں، ایمان ہے کہ عدلیہ کی کوئی بے توقیری نہیں کرسکتا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس جواد نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عزت اورذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، میرا ایمان ہے کہ عزت کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں، اس کیس کے بارے میں کوئی دباوٴ نہیں، میرا ایمان ہے کہ عدلیہ کی کوئی بے توقیری نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو رتی برابر شک نہیں ہونا چاہیے کہ حق اور سچ کی فتح ہو گی۔ کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.