تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:40

مقدس کتاب کی مبینہ بے حرمتی ،سکھوں کاپارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

جیو نیوز - اسلام آباد…سکھ برادری کے افراد نے اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے خلاف پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر مظاہرہ کیا اور گیٹ توڑ کر پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہوگئے۔تاہم سینیٹرز کی یقین دھانی کے بعد پارلیمنٹ ہاوٴس سے باہر نکلے اور مطالبات پر مذاکرات کے لئے 13 رکنی کمیٹی قائم کردی۔اسلام آباد میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے معاملے پر سردار جی خالصا گروپ کے سکھ بڑی تعداد میں پارلیمنٹ ہاوس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے ۔انہوں نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر موجود ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ جس طرح توہین رسالت کا قانون ہے اسی طرح ان کی مقدس کتابوں اور شخصیات کے لئے بھی قوانین بنائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمور اور لاڑکانہ میں مجموعی طور سات مرتبہ بے حرمتی کے واقعات ہوئے۔انکا کہنا تھا کہ سکھوں کی مقدس کتابوں کو جلایا گیا، جب تک انصاف نہیں ملتا واپس نہیں جائیں گے۔ ن لیگ کے سینیٹر ظفرعلی شاہ نے سکھوں کو یقین دھانی کرائی کے انکے مطالبات پورے کئے جائیں گے۔ کامیاب ، مذاکرات کے بعد مظاہرین پارلیمنٹ ہاوٴس سے باہر چلے گئے۔ سکھوں کی 13 رکنی کمیٹی مطالبات پر حکومت سے مذاکرات کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.