تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:0

مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ریلی

جیو نیوز - اسلام آباد…عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش مظاہرین اورپولیس کیدرمیان تصادم ہوا، ہلکالاٹھی چارج بھی ہواتاہم بعض ریڈزون میں داخل ہوگئے۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ سے شروع ہونے والی احتجاجی ریلی کی قیادت پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی اور سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کی۔شرکاء نے تحریک انصاف کے جھنڈے اور احتجاجی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے زبردستی ریڈ زون جانے کی کوشش توان کاتصادم پولیس سے ہوگیا۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا بعض مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہو نے میں کامیاب ہو گئے اور ریڈیو پاکستان کی عمارت کیقریب احتجاج کیا۔ تحریک انصاف کیکارکنوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی اور قومی اسمبلی کیچار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کا مطالبہ کیا۔تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.