تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:10

عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے پر اے آر وائی چینل کو پیمرا کا شو کاز نوٹس

جیو نیوز - اسلام آباد…پیمرا نے کیبل پر جیوٹی وی کی پوزیشن تبدیل کرنے کوغیرقانونی قراردیدیا،جبکہ قابل اعتراض مواد بار بار نشر کرنے کی عوامی شکایات پر اے آر وائی ، ایکسپریس نیوز اور دنیا ٹی وی کی انتظامیہ کو طلب کرلیا ہے۔جبکہ عدلیہ مخالف پروگرام پر اے آر وائے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔پیمرا حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اے آر وائے نے 60 مرتبہ توہین آمیز مواد نشر کیا۔پیمرا کے ترجمان نے کہاہے کہ کیبل آپریٹرزکی طرف سے چینلزکی بندش اورپوزیشن تبدیل کرناپیمراقوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس پر پیمرا نے کییبل آپریٹرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے دوسری جانب پیمرا کی شکایت کونسل سندھ نے بار بار قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر اے آر وائی ، دنیا اور ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ کو طلب کرلیا ہے ۔پیمرا ترجمان کا کہناہے کہ ان چینلز کی طلبی کا فیصلہ عوامی شکایات پر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اے آر وائے پر عدلیہ مخالف پروگرام پر سپریم کورٹ نے پیمرا کو نوٹس لینے کا حکم دیا تھا۔اس پر عمل کرتے ہوئے پیمرا نے اے آر وائے کو عدلیہ مخالف پروگرام پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور اے آر وائی سے پروگرام نشرکرنے کے بارے میں جلدازجلد وضاحت مانگ لی ہے۔اس کے ساتھ ہی پیمرا نے اب تک ٹی وی چینل کو بھی متنازع پروگرام بار بار چلانے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ عدلیہ مخالف اور توہین آمیز مواد پر مبنی پروگرام نشر نہ کیے جائیں۔پیمرا کے مطابق اے آر وائے، ایکسپریس اور دنیا ٹی وی نے اب تک 80 مرتبہ توہین آمیز مواد نشر کیا ، پیمرا حکام کے مطابق اے آر وائے نے ساٹھ مرتبہ توہین آمیز مواد نشر کیا ، اب تک نے سولہ مرتبہ توہین آمیز مواد نشر کیا ، جبکہ دنیا اور ایکسپریس نے دو دو مرتبہ پروگرام نشر مکرر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.