23 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:30
پشاور :ایڈیشنل سیشن جج نے سابق ایس ایچ او کی سزا معطل کردی
جیو نیوز - پشاور… پشاور میں لاپتہ شخص کیس میں سابق ایس ایچ اوارشد خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کوایڈیشنل سیشن جج نے کالعدم قراردیتے ہوئے فیصلہ معطل کردیا۔سابق ایس ایچ او ارشد خان پر دوران ڈیوٹی 2009 میں خیرالرحمان نامی شخص کو لاپتہ کرنے کا الزام تھا جسے جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر اللہ نے تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کوایڈیشنل سیشن جج کلیم ارشد نے کالعدم قراردے کر فیصلہ معطل کرتے ہوئے ایس ایچ اور کو ضمانت پر رہا کردیا۔ کیس کی سماعت 28 جون کو کی جائے گی۔