تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:0

پنجاب اسمبلی میں آج پھر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

جیو نیوز - لاہور…پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بھی مچھلی منڈی کے مناظر پیش کرتا رہا۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے نعروں کی گونج ایوان میں سنائی دینے لگی۔حکومتی ارکان نے بھی بالآخر اپنی خاموشی توڑی اور بھرپور جوابی نعرے لگائے۔پنجاب اسمبلی میں ننھی منھی اپوزیشن کا تیسرے روز بھی ایوان میں احتجاج جاری رہا۔ارکان نے ایجنڈے کی کاپیان پھاڑ کر ہوا میں اڑادیں اور قائم مقام اسپیکر کا گھیراوٴ کر ڈالا۔حکومتی ارکان آج چپ نہ رہے اور کھڑے ہوکر برابری میں اپوزیشن کے نعروں کا جواب دیتے دکھائی دیے۔کچھ نے تو ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنے پر اپوزیشن ارکان کے بارے میں سخت کلمات بھی لکھ ڈالے۔ کئی ارکان کارروائی کے دوران سیٹیاں بھی بجاتے رہے۔ڈپٹی اسپیکر ارکان کو اپنی نشستوں پر بٹھانے میں ناکام رہے ۔ اپوزیشن کے ہنگامے کی نذر ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی گئی۔اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے پنجاب اسمبلی کے باہر بھی ایکدوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.