تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:50

میڈیا کے مالکان اور صحافتی تنظیمیں خود ضابطہ اخلاق طے کریں،فضل الرحمان

جیو نیوز - کوئٹہ…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میڈیا اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے مالکان اور صحافتی تنظیمیں بیٹھ کر ضابطہ اخلاق طے کریں،کوئٹہ پہنچنے کے بعد ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو مذہبی اور ثقافتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے اس کا کام کسی پر کیچڑ اچھالنا نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کم اور عام شہریوں کے خلاف زیادہ کیا جارہاہے ، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے پہلے ہی دن بتادیا تھا کہ کامیاب نہیں ہونگے ِمذاکرات کو کارروائی کے لئے جواز بنایا گیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں تاہم ہم کسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے،ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے صرف جیو کا مسئلہ نہیں ہے،میڈیا اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے مالکان اور صحافتی تنظیمیں بیٹھ کر ضابطہ اخلاق طے کریں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا کو مذہبی اور ثقافتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے اور اس کا کام کسی پر کیچڑ اچھالنا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.