23 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:30
عمران خان کی سیاست قوم کی سمجھ سے بالا تر ہے،علامہ طاہراشرفی
جیو نیوز - فیصل آباد…پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست قوم کی سمجھ سے بالا تر ہے،جہاں وہ جیت جاتے ہیں وہاں دھاندلی نہیں ہوئی اور جہاں سے ہارتے ہیں وہاں دھاندلی ہوتی ہے،قوم کو مذہبی، سیاسی، لسانی اور صوبائی عصبیت کے نام پر تقسیم کرنے کوششیں کی جارہی ہیں، بعض موسمی سیاست دان حالات کے تلخیوں کو سمجھنے کے بجائے ملکی استحکام و سلامتی سے کھیلنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ فیصل آباد میں پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ساراالیکشن دھاندلی زدہ تھاتو پھر عمران خان اسمبلیوں سے ملنے والی مراعات کوکیسے جائز سمجھتے ہیں، ان کی طالبان سے مذاکرات پر خاموشی کا مطلب ان قوتوں کا ساتھ تو نہیں جو آپریشن چاہتی ہیں۔ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جیو نے جو کیا اس پر معافی مانگ لی، اس پر قانون ہاتھ میں لینے کی کوئی گنجائش نہیں، پیمرا کو از سر نو تشکیل دینا چاہیے، اگر پیمرا مثبت کردار ادا کرتی تو موجوہ بحران پیدا نہ ہوتے۔