23 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:20
پیمرا اتھارٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا
جیو نیوز - اسلام آباد…ترجمان پیمرا کے مطابق پیمرا اتھارٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس بلانے کا فیصلہ وزارت قانون کی قانونی رائے آنے کے بعد کیا گیا، پیمرا اتھارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام ممبران کو نوٹی فکیشن بھجوا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کراچی کونسل آف کمپلینٹ اور جیو کے کیس پر وزارتِ قانون کی رائے پر غور ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3پرائیویٹ ممبران کو جاری شوکاز نوٹسز کا معاملہ بھی اجلاس میں زیرِ غور آسکتا ہے۔