تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:30

عوام گلی گلی اورمحلہ محلہ چوکیدار ی نظام قائم کریں:ایم کیوایم رابطہ کمیٹی

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے عوام،اپنی مدد آپ کے تحت گلی گلی اورمحلہ محلہ چوکیدار ی نظام قائم کریں،عوام مشکوک افراد،مشکوک اشیااور مشکوک سرگرمیوں پرکڑی نظررکھیں اورفوری طور پرمقامی پولیس یا دیگر سیکیورٹی اداروں کواطلاع دیں۔ رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی سخت چیکنگ اور اسکیننگ کی جائے تاکہ نقل مکانی کرنے والوں کی آڑ میں دہشت گردوں کی آمدورفت کو روکا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.