تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:40

کامیاب عازمین حج کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

جیو نیوز - اسلام آباد…حکومت نے کامیاب عازمین حج کے ناموں کا اعلان کردیا ، سرکاری اسکیم کے ذریعے 53 ہزار 814 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ وزارت مذہبی امور نے کامیاب عازمین کو دس جون تک مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سرکاری اسکیم کے تحت کامیاب ہونے والے 53 ہزار814 عازمین حج کا اعلان کردیا۔ پہلی حج پرواز اگست میں روانہ ہوگی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سرکاری اسکیم کے لئے ایک لاکھ 27 ہزار586 افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں جن میں سے 53 ہزار814 عازمین کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ 10جون تک کامیاب عازمین حج کوبینکوں کے ذریعے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.