23 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:50
سندھ ہائیکورٹ نے شیرازی برادران کیخلاف انکوائری رپورٹ کا فیصلہ سنادیا
جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے ٹھٹھہ کے شیرازی برادران کے خلاف ایف آئی آر سے متعلق انکوائری رپورٹ کا فیصلہ سنادیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی بینچ نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیاتھا، عدالت نے فیصلے میں فریقین کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ ٹرائل کورٹ ڈی آئی جی بشیر میمن کی انکوائری رپورٹ کا جائزہ لے کر دوہفتوں میں فیصلہ کرکے سندھ ہائی کورٹ کو رپورٹ دے گا۔ شیرازی گروپ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج ہیں جبکہ انکوائری رپورٹ میں بھی اے آئی جی بشیر میمن نے بیشتر مقدمات کو جھوٹے،بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قرار دیاہے۔