23 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:30
کراچی میں امن وامان کی ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے،پرویز رشید
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے،کراچی کے عوام کویقین دلاتے ہیں وفاقی حکومت اوروزیراعظم آپریشن کی نگرانی جاری رکھیں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ہواتھاکہ آپریشن کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ ہونگے،پرویزرشید کا کہنا تھا کہ شاہدحیات قابل پولیس افسرہیں،تمام طبقات کی رائے تھی کہ انھیں کام کرتے رہناچاہیے،حکومت سندھ نے ایک عدالتی حکم کوبنیادبناکرشاہدحیات کوہٹایا،ایسانہیں ہوناچاہیے تھا،پرویزرشید نے کہا کہ حکومت سندھ نے غیرذمے داری اورغیرسنجیدگی کامظاہرہ کیا،حکومت سندھ نے شاہدحیات کی تقرری کاانتخاب خودکیاتھا۔وزیراعلیٰ سندھ کو اس فیصلے کا دوبارہ جائزہ لیناچاہیے،وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہکراچی کے عوام کویقین دلاتے ہیں وفاقی حکومت اوروزیراعظم آپریشن کی نگرانی جاری رکھیں گے۔