تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:40

وزیرستان میں شہید ہونے والے میجر جلال کا تعلق قلعہ عبداللہ سے ہے

جیو نیوز - کوئٹہ…شمالی وزیرستان میں دو روز پہلے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر جلال الدین ترین کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے تھا۔قوم کے اس بہادر سپوت کے بارے میں دیکھتے ہیں، پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے میں بلوچستان کے بیٹے بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ ضلع قلعہ عبداللہ کے دور افتادہ علاقے سیگی سے تعلق رکھنے والے میجر جلال الدین ترین بھی ان بہادر سپوتوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے وطن کے تحفظ کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔ زمیں دار گھرانے سے تعلق ہونے کے باوجود وطن سے محبت کا جذبہ جلال الدین ترین کو فوج میں لے آیا۔1997ء میں کمیشن لینے کے بعد ترقی کے زینے چڑھتا ہوا یہ گبھرو جوان میجر کے عہدے پر پہنچا اور 21مئی کو شمالی وزیرستان کے محاذ پر شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ میجر جلال ترین کا جسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے شمالی وزیرستان سے ان کے آبائی علاقے سیگی لایاگیا جہاں انہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیاگیا۔ انہوں نے پسماندگان میں والدین، بیوہ اور چار بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ میجر جلال الدین ترین جیسے گبھرو جوان ملک کی آبرو ہیں، ان کی قربانیاں دشمن کو پیغام دیتی ہیں کہ جس قوم میں شہادت کا جذبہ رکھنے والے جوان ہوں اسے زیر کرنا ناممکن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.