23 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:0
مودی کی حلف برداری،کنفرم نہیں پاکستان سے کون شریک ہوگا،بھارتی ہائی کمشنر
جیو نیوز - اسلام آباد…بھارتی ہائی کمشنرٹی سی ایراگھون نے کہا ہے کہ نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں ابھی یہ کنفرم نہیں کہ پاکستان سے کون شریک ہوگا،سارک ممالک کے تقریباً تمام سربراہان تقریب حلف براداری میں شریک ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔