تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:20

سندھ حکومت نے شاہد حیات کو ہٹاکر غیر ذمے داری دکھائی، پرویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے غیرذمے داری اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف شاہد حیات کو ہٹایا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا،وزیراعلیٰ سندھ کو فیصلے کاجائزہ لینا چاہیے۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری بیان میں وفاقی حکومت کے ترجمان پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کی کراچی پولیس چیف کے عہدے پر تقرری کا فیصلہ سندھ حکومت نے خود کیا تھا اورتمام طبقات کی رائے تھی کہ ان کو اپنے عہدے پر کام کرتے رہنا چاہیے کیونکہ گریڈ 20 کا ایڈیشنل آئی جی گریڈ 21 کے عہدے پر بھی تعینات ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے فیصلے کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام کو پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم اس آپریشن کی نگرانی جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.