تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:40

وسیم اختر کی ہمشیرہ نجمہ الطاف کے انتقال پر الطاف حسین کی تعزیت

جیو نیوز - لندن…سابق حق پرست صوبائی وزیر وسیم اختر کی بڑی ہمشیرہ محترمہ نجمہ الطاف کے انتقال پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ الطاف حسین نے وسیم اختر سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک اور انکے لیے دعا گو ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حومہ نجمہ الطاف کے درجات بلند کر کے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔( آمین)۔دریں اثناء الطاف حسین نے سینئرصحافی ڈاکٹردانش کی والد ہ کی علالت پر سخت تشویش کااظہارکیاہے اور دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کوصحت کاملہ عطافرمائے اوران کی عمردرازفرمائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.