تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:0

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جیو نیوز - کراچی …ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبونے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نئے کراچی پولیس چیف کہتے ہیں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے احکامات کے تحت امن و امان کی بحالی کے لیے پالیسی بنائی جائے گی۔ایک بیان میں نئے کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ستمبر میں کراچی میں آپریشن ان کی سربراہی میں ہی شروع کیا گیا تھا اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پولیس افسران اور جوان تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلا رہے ہیں۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے احکامات کے تحت امن و امان کی بحالی کے لیے پالیسی بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.