تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:10

مہمند ایجنسی میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ، 4 اہلکار جاں بحق

جیو نیوز - پنڈیالی (مہمند ایجنسی )… مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی ،واقعہ میں 4سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔تحصیل پنڈیالی میں شر پسندوں نے ایک اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحصیل پنڈیالی کے علاقہ اتمان زئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو قریب ہی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پنڈیالی میں ہی شر پسندوں نے گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت کے ساتھ بم نصب کر رکھا تھاجو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے سے اسکول کے دو کمرے تباہ ہوگئے۔واقعے کے بعد مہمند ایجنسی میں شہر پسندوں کے ہاتھوں تباہ کئے جانے والے اسکولوں کی تعداد 126 ہوگئی ہے۔پنڈیالی میں امن کمیٹی کے ممبر ملک عالم شیر کے گھر کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا۔دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.