تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:10

پاکستان، بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کا حامی ہے، مولانا فضل الرحمان

جیو نیوز - کراچی…جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بھارت جانا اچھی بات ہے لیکن پاکستان کو بھارت کی نئی حکومت کا ردعمل دیکھنا ہوگا ۔ وہ کراچی میں میڈیا سے گفت گو کررہے تھے مولانا فضل الرحمان نے طالبان سے مذاکرات کے سوال پر کہاکہ مذاکرات میں جو طریقہ اپنایا گیا اس پر انہوں نے پہلے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کا حامی ہے، اور تنازعات کا سنجیدگی سے حل چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.