تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:20

مہمندایجنسی : بارودی سرنگ دھماکے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی

جیو نیوز - مہمند ایجنسی…مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔شر پسندوں نے ایک اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل پنڈیالی کے علاقے اتمان زئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔دھماکے سے گاڑی میں سوار 6اہلکار شہید ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈیالی میں ہی گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت کے ساتھ نصب بم پھٹنے سے اسکول کے دو کمرے تباہ ہوگئے،جس کے بعد مہمند ایجنسی میں شہر پسندوں کے ہاتھوں تباہ کیے جانے والے اسکولوں کی تعداد 126 ہوگئی ہے۔امن کمیٹی کیرکن ملک عالم شیر کے گھر کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.