24 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:30
حکومت ، طالبان مذاکرات میں تعطل کا باعث طالبان کی اپنی لڑائی ہے،حافظ سعید
جیو نیوز - کراچی…جماعت الدعوةکے امیر حافظ سعید احمد نے کہا ہے کہ حکومت طالبان مذاکرات میں تعطل کا باعث طالبان کی آپس کی لڑائی ہے۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دفاع کے معاملے پر پوری قوم کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے جماعت الدعوةکے امیر حافظ سعید احمد نے میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ دفاع کے معاملے پر قوم ، فوج اور عوام سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیے ، اگر نواز شریف نے بھارت جانے کافیصلہ کیا ہے تو انہیں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہوگا ۔طالبان سے مذاکرات کا معاملہ طالبان کی آپس کی لڑائی کے باعث تعطل کا شکار ہوا ہے۔حکومت کو مذاکرات کی بحالی کی کوششیں جاری رکھنا چاہئیں ۔