24 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:31
کراچی:فائیواسٹارچورنگی کے قریب 2گروپوں میں تصادم ،3افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائیواسٹارچورنگی کے قریب 2سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم بینرز اتارنے کے معاملے پر ہوا۔ جھڑپوں کے درمیان دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ڈنڈوں کا استعمال ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے دونوں گروہوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے جس کے بعد حالات معمول پر آگئے ہیں۔