تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:0

کوئٹہ میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کا اجلاس

جیو نیوز - کوئٹہ …کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ز ایڈیٹرز کے اراکین نے کیبل آپریٹرز کی جانب سے غیر قانونی طور پر پاکستان کے سب سے بڑے چینل جیو کو بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے اقدام پر کیبل آپریٹرز کا لائسنس منسوخ کر دینا چاہیے۔ کوئٹہ میں سی پی این ای کے اجلاس کی صدارت مجیب الرحمان شامی نے کی۔ اجلاس میں ملک کے دیگر نامور صحافیوں نے اور اراکین سی پی این ای نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ جیو نے نادانستہ طور پر ایک پروگرام چلا لیا تو باقی چینلوں نے اسی پروگرام کا کلپ کئی بار چلا کر اس سے بھی بڑا جرم کیا ہے۔ مجیب الرحمان شامی اور دیگر صحافیوں نے جیو نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کو بغیر کسی ثبوت کے سزا نہیں دینا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.