تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:30

جیو ٹی وی نیٹ ورک کی کیبل پر نشریات غیر قانونی طور پر بند

جیو نیوز - کراچی…ناظرین اپنی ٹی وی اسکرین پر صرف جیو دیکھنا چاہتے ہیں جیوٹیلی ویڑن نیٹ ورک کی کیبل پر نشریات بند ہیں۔ چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی جیو کے چاہنے والے ٹی وی اسکرین پر صرف جیو ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔کیبل پر جیو کی نشریات سے محروم گلگت، بلتستان کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جیو پر ہر عمر کے لوگوں کیلئے پروگرام نشر کئے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جیو چھوٹے بڑوں سب ہی کا پسندیدہ چینل ہے۔آزاد کشمیر کے باسی کہتے ہیں جیو تو ٹی وی کی رونق ہے، کیبل آپریٹرز نے ان سے رونق چھین لی ہے۔بہاول نگر اور میرپورخاص کے شہریوں نے جیو کی نشریات بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے،لوگوں کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز نے من مانی کر کے جیو کی نشریات بند کی ہیں، حکومت جیو کی نشریات بحال کرانے میں کردار ادا کرے، تاکہ ہم اپنے پسندیدہ چینل کسی رکاوٹ کے بغیر دیکھ سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.